جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ہماری نئی نسل خیر کی بات سننے کا شوق رکھتی ہے، مولانا طارق جمیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ہماری نئی نسل خیر کی بات سننے کا شوق رکھتی ہے، ایجادات سب اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں۔

اے آر وائی کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ’اللہ کے فضل سے ہماری نئی نسل دین کی طرف بڑھ رہی ہے اور وہ خیر کی بات سننے کا شوق بھی رکھتی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام ایجادات اللہ کی طرف سے ہوتی ہیں، علم اللہ کی ایسی نعمت ہے جو اسے حاصل کرنے کے لیے محنت کرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے، اللہ کے دیئے علم  کے مثبت استعمال سے ہی اچھے نتائج آتے ہیں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ دوستوں کے مشورے پر یوٹیوب پلیٹ فارم استعمال کرنا شروع کیا، اب اُس کے ذریعے بھی اللہ کی بات ہر گھر اور شخص تک پہنچ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سو فیصد یقین ہے عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں، مولانا طارق جمیل

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یوٹیوب نے مولانا طارق جمیل کو دس لاکھ سبسکرائبر مکمل ہونے پر ’گولڈن‘ پلے بٹن کا اعزاز بھیجا تھا۔ دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے گولڈن پلے بٹن’ طارق جمیل آفیشل‘ چینل پر ایک ملین (10لاکھ) سے زائد سبسکرائبر ہونے پر دیا تھا۔

مولانا طارق جمیل معروف پاکستانی مبلغ اور عالم دین ہیں، وہ دنیا بھر میں دعوت دین کی تبلیغ کی وجہ سے شہرت کے حامل ہیں، ان کی تبلیغی کوششوں سے کئی نامور گلوکار ،فنکار،اداکار اور کھلاڑیوں کے طرز زندگی میں تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ جن میں قابل ذکر جنید جمشید، کرکٹر سعید انور، انضمام الحق، اداکارہ وینا ملک و دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پہلے حکمران ہیں جنہوں نے مدینے جیسی ریاست کا منشور دیا، مولانا طارق جمیل

یہ بھی یاد رہے کہ گولڈن بٹن بھیجنے کا مقصد خدمات کا اعتراف ہوتا ہے، اس اعزاز سے اُن ہی لوگوں کو نوازا جاتا ہے جن کے یوٹیوب چینل پر شیئر ہونے والے ویڈیوز کو لوگ زیادہ سے زیادہ دیکھتے ہیں۔

یوٹیوب کے گولڈن پلے بٹن اعزاز کا مقصد یہ اعتراف بھی ہوتا ہے کہ چینل مشہور چینلز کی فہرست میں شامل ہوگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں