پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

نیوایئر نائٹ: اداکارہ مونی رائے کی بری طرح گرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ مونی رائے نیوایئر نائٹ کی پارٹی سے نکلیں تو بری طرح فرش پر گر پڑیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ رات نیوایئر کی پارٹی سے نکلتے ہوئے بولڈ اداکارہ مونی رائے کو تھوڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ بہت سے فوٹو گرافرز کے سامنے دھڑام سے فرش پر گرپڑی، اس دوران شوہر سورج نمبیار بھی موجود تھے جنھوں نے اداکارہ کو بروقت اٹھایا۔

انسٹاگرام پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مونی رائے اپنے شوہر اور بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ پارٹی سے باہر نکل رہی ہیں جبکہ باہر پاپارازی فوٹو گرافرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔

- Advertisement -

مونی تیزی سے چلنے کی کوشش میں بری طرح گر پڑتی ہیں، دیشا ان کے پیچھے ہی موجود ہیں، اداکارہ کے شوہر فوراً بڑھ کر انھیں اٹھاتے ہیں اور راستہ بناتے ہوئے گاڑی کی طرف لے جاتے ہیں۔

اس صورتحال میں بھی پاپا رازی فوٹو گرافرز نے اداکارہ کو چاروں طرف سے گھیرا ہوا تھا جبکہ وہ کیمرے اور موبائل میں مسلسل ان کی ویڈیو اور تصاویر بنارہے تھے۔

اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ مونی رائے نے پارٹی میں زیادہ پی لی ہے جس کی وجہ سے یہ سب ہوا جبکہ کچھ لوگ ان کے حوالے سے فکرمند نظر آئے۔

ایک شخص نے لکھا کہ ’شکر ہے مونی کے ساتھ اسکا شوہر موجود تھا جس نے اسے اٹھالیا امید ہے ہے کہ انھیں چوٹ نہیں آئی ہوگی۔

مونی رائے نے دیشا پٹانی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں