تنگ اور دشوار راستے ہوں یا ٹریفک جام، ماؤنٹین بائی سائیکل ایمبولنس پر سوار ریسکیو اہلکار فوری موقع پر پہنچ کر اب طبی امداد فراہم کر سکتا ہے۔
کراچی کی تنگ گلیوں، شاپنگ مالز، مارکیٹس، گھر یا کوئی بھی مقام ہو، اب ماؤنٹین بائی سائیکل ایمبولینس کی مدد سے کسی بھی شخص کو طبیعت بگڑ جانے کی صورت میں فرسٹ ایڈ پہنچائی جا سکتی ہے۔
کراچی میں ایسی ہی بائی سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔ 1122 ماؤنٹین ایمبولینس سروسز کو متعارف کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پر طبیعت بگڑ جانے کی صورت میں فوری طبی امداد دی جا سکے۔ کسی بھی مریض کو اسپتال پہنچانے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے، ایسے میں ماؤنٹین بائی سائیکل ایمبولینس فرسٹ ایڈ دے کر مریض کو اس قابل کر دیتی ہے کہ وہ بہ آسانی اسپتال جانے تک کا سفر طے کر سکے۔