تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پہاڑ سونا اگلنے لگا، شہری جمع کرنے پہنچ گئے، ویڈیو دیکھیں

کنشاسا: افریقا کے وسطی ملک جمہوریہ کانگو میں واقع گاؤں کے رہائشیوں نے سونے اگلنے والے پہاڑ پر قبضہ کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگو کے جنوبی صوبے کیوو کے شہریوں کو اطلاع ملی کہ قریب میں واقع پہاڑ سے سونا برآمد ہوا ہے جس کے بعد وہ بڑی تعداد میں سونا جمع کرنے پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں موجود پہاڑ قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں جس کی وجہ سے مقامی حکام نے کان کنی پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

مقامی حکام کی جانب سے شہریوں کو پہاڑوں سے دور رکھنے کے لیے دن میں اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں، اسی وجہ سے مکین بڑی تعداد میں رات کے درمیانے پہر پہاڑ پر پہنچے اور حکومتی اجازت کے بغیر سونا جمع کرنے لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقامی گاؤں کے مکین لوحی حی نامی پہاڑ کو کھود کر سونا جمع کررہے ہیں۔

سونا جمع کرنے والے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ’یہ پہاڑ اُن کی زندگی تبدیل کردے گا کیونکہ وہ گزشتہ کئی برس سے غربت کی لکیر تلے زندگی بسر کررہے ہیں‘۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پہاڑ کو کھود کر سونا جمع کیا اور اسے وہیں بیٹھ کر دھونے بھی لگے۔

وزیربرائے قدرتی وسائل کا کہنا تھا کہ ’ہمارے اوپر گاؤں والوں کا بہت زیادہ دباؤ ہے کیونکہ وہ اس پہاڑ کو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں، اسی وجہ سے وہ بغیر اجازت کان کنی کر کے سونا جمع کررہے ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -