جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حکومت کا سیاحت کی فروغ کیلیے تاریخی فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اسکول قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت جو سیاحت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ اب اس حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کا اسکول قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس سلسلے میں گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی اسکول کے قیام کے لیے 14 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے اور وزیراعظم آفس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

موسمیاتی تبدیلیوں پر وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید کو اس کمیٹی کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ اس کمیٹی میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، وزیر سیاحت جی بی غلام محمد، سیکریٹری تعلیم محی الدین وانی بھی شامل ہوں گے۔

یہ کمیٹی گلگت بلتستان میں کوہ پیمائی کے تربیتی اسکول کے قیام پر 15 روز میں سفارشات مرتب کرے گی۔ اسکول کے لیے جگہ اور اخراجات کا تعین کرے گی اور اس کے ساتھ ہی سیاحت کے فروغ اور سیاحتی مقامات کی بہتری کے لیے بھی سفارشات مرتب کرے گی۔

مذکورہ کمیٹی، گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کرے گی اور کوہ پیمائی کے تربیتی اسکول کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے حوالے سے سفارشات دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں