تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

’’براڈ شیٹ سربراہ کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے‘‘

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے سی ای او موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کو تو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان 65 ملین پاؤنڈز خرچ کرکے بھی نواز شریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ نواز شریف کو تو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

 

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں مزید لکھا ہے کہ اس کو بتانا ہوگا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اس کو کس نے دیا؟

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ براڈ شیٹ سی ای او نے نواز شریف سےغیر مشروط معافی مانگ لی ہے، انہوں نے کہا حکومت اور نیب کے کہنے پر باریک بینی سے جائزہ لیا، تحقیقات کی اور کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی نے معافی مانگ کرعمران نیازی کےمنہ پرطمانچہ ماراہے، یہ معافی نیب اور عمران خان کے گٹھ جوڑ پر زوردار تھپڑ ہے، قوم پوچھتی ہے کروڑوں روپےنفرت کی آگ میں ضائع کردیے، نواز شریف کی بےتوقیری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی نیک نامی پوری دنیا کے سامنے آچکی ہے، یہ معافی نوازشریف سےنہیں بلکہ قوم سےمعافی مانگ رہاہے، دور میں پاکستانی عوام کی خوشخالی اور ترقی کے منصوبے لگائے گئے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کاوے موسوی کوسلام پیش کرتا ہوں کہ سچ سامنے لے آئے، ایٹمی دھماکے ہوں یا پاکستان کی ترقی ہو،نواز شریف ملک کا ہیرو ہے، آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوا۔

Comments

- Advertisement -