بھارت کے شہر ممبئی میں شہری کی غلطی سے مردہ چوہا کھا جانے کی وجہ سے طبیعت خراب ہو گئی اور اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ شکلا نے گھر پر آن لائن سروس کے ذریعے سبزی آرڈر کی لیکن اسے زندگی کے انتہائی خوفناک تجربے کا سامنا کرنا پڑا۔
6 جنوری کو شکلا ممبئی پہنچا اور سخت بیمار پڑ گیا۔ دراصل اس نے جو کھانا آرڈر کیا تھا اس میں مردہ چوہا بھی موجود تھا جو وہ غلطی سے کھا گیا۔
متعلقہ: لڑکی نے چوہے کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا
چوہا کھانے کے بعد اس کی طبیعت اس قدر خراب ہوئی کہ اسے اسپتال داخل ہونا پڑا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
شکلا نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اس بارے میں پولیس سے شکایت کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی، پولیس نے میری مدد نہیں کی اور اب تک اس مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔
35 سالہ شہری نے بتایا کہ میں نے سبزی، دال، پراٹھے اور گلاب جامن آرڈر کیے تھے، سبزی اور دال کھاتے وقت مجھے بدترین ذائقہ محسوس ہوا، جب میں نے غور سے دیکھا تو اس میں مردہ چوہے کا آدھا دھڑ موجود تھا۔
اس نے بتایا کہ جب میں نے گلاب جامن کا باکس کھولا تو اس میں لال بیگ موجود تھا، میں نے ریسٹورنٹ میں اس بارے میں شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔