لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں پارٹی پرچم کے رنگ والی مونچھوں والا کارکن عوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے لاہور کے منٹو پارک میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے کارکنان نے شرکت کی، انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ جلسہ پرانے تمام پروگراموں کے ریکارڈ برابر کردے گا۔
جہاں تحریک انصاف کے دیگر کارکنان شرکت کے لیے لاہور کے منٹو پارک پہنچی وہی پی ٹی آئی بابا بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا جس نے اپنی مونچھیں پی ٹی آئی پرچم کے رنگوں سے رنگی ہوئیں تھیں۔
کپتان کے انوکھے کھلاڑی نے عمران خان کو بال بڑھانے اور مونچھیں رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔
جلسہ گاہ میں 120 فٹ لمبا، 32 فٹ چوڑا اور 24 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا جبکہ پنڈال میں 10 اسکرینیں نصب کی گئیں تاکہ شرکاء آسانی کے ساتھ تقریر کرنے والے قائدین کو دیکھ سکیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ٹائیگرز نے لاہور کی سڑکوں کو عمران خان کی تصاویر، بینرز اورپینا فلیکسز سے سجایا۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق گراؤنڈ میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئیں۔ نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں بنایا جانے والا تحریک انصاف کا نئے ترانے نے بھی شرکاء کا لہو گرمایا۔