منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مونچھیں رکھوں یا نہیں، وسیم اکرم نے رائے مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے مونچھیں رکھنے کے لیے رائے مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دو تصاویر شیئر کی اور مداحوں سے رائے مانگی ہے کہ وہ مونچھیں رکھیں یا نہیں۔

وسیم اکرم کی شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک تصویر میں وہ مونچھیں رکھے ہوئے ہیں اور دوسری تصویر کلین شیو ہے۔
وسیم اکرم نے مسکراتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’مونچھ نہیں تہ کچھ نہیں۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق کرکٹرز سمیت مداحوں نے وسیم اکرم کو مختلف رائے دی۔

سابق کرکٹر آصف اقبال کا کہنا تھا کہ ’ایک مرتبہ جانے دو۔‘ آسٹریلوی خاتون ایشا گوہا نے لکھا کہ ’نہیں۔‘ سوریا کمار یادیو نے لکھا کہ ’وسیم بھائی ایسا لگ رہا ہے جیسے آپ تربیت دے رہے ہیں۔‘

ایک ٹویٹر صارف عثمان رمضان نے وسیم اکرم کی پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ وسیم بھائی ’یہ والا لُک ایک بار پھر ہوجائے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اپنے دور میں بلے بازوں کو جادوئی بولنگ سے کافی تنگ کیا اور پی ایس ایل فائیو میں وہ کراچی کنگز کے صدر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں