نیا گھر خریدنے کے بعد اس میں داخل ہونے والے شخص کو ایک پراسرار اور خوفناک گڑیا نے شش و پنج میں ڈال دیا، خوفناک منظر دیکھ کر اس کے دوست خوفزدہ ہوگئے۔،
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے رہائشی ایک اسکول ٹیچر کو اپنا نیا گھر خریدنے کے فوری بعد ہی پراسرار مصیبت نے گھیر لیا۔
گھر خریدنے سے قبل گھر کے مالک نے اس کا پوری طرح جائزہ لیا تھا، جب وہ مطمئن ہوگیا تو اس نے گھر خرید کر اس میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
لیور پول سے تعلق رکھنے والے ایک پرائمری اسکول ٹیچر جوناتھن لیوس کو اس کے دوستوں نے نیا اور پراسرار گھر فوری طور پر خالی کرکے اسے فروخت کرنے کا مشورہ دیا۔
آسیب زدہ گھر ہونے کے باوجود32سالہ جوناتھن لیوس نے حالات سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہوا کچھ یوں کہ جوناتھن لیوس اپنے نئے گھر کے اندر دیوار کے پیچھے ریڑھ کی ہڈی کی نوک پکڑے ہوئے ایک گڑیا کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔
رپورٹ کے مطابق گھر میں شفٹ ہونے والے مالک کے مطابق وہ گھر میں جیسے ہی داخل ہوا تو ایک دیوار کے اندر بجلی کا تار جاتا دکھائی دیا۔
اسکول ٹیچر نے اس دیوار کو ہٹھوڑی سے چوٹ لگائی تو اس میں سوراخ ہوگیا جس میں جھانک کر دیکھا تو ایک روشنی چمکی اور وہاں ایک چھوٹی سی گڑیا بیٹھی تھی۔
جوناتھن نے ہمت کرکے اس کو اٹھایا تو دیکھا کہ اس گڑیا نے پن اسٹرپ ڈریس پہنا ہوا تھا اور اس نے ہاتھ میں ایک کاغذ کا ٹکڑا خط کی شکل میں پکڑا ہوا تھا۔
اس خط میں تحریر تھا کہ پیارے قاری اور نئے گھر کے مالک مجھے آزاد کرنے کے لئے آپ کا شکریہ! میرا نام ایملی ہے، میرے اصل مالکان 1961 میں اس گھر میں رہتے تھے اور میں انہیں پسند نہیں کرتی تھی اس لیے انہیں جانا پڑا۔ خط میں مزید لکھا تھا کہ امید ہے کہ آپ یہاں اچھی طرح رہیں گے۔
خط پڑھنے کے بعد جوناتھن نے بتایا کہ اس کے دوستوں نے اس پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد اسے فروخت کر کے یہاں سے چلا جائے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ صرف ایک مذاق ہے۔
اس دھمکی آمیز خط کے بعد جوناتھن کا کہنا ہے کہ میں ایماندار رہوں گا، میں اس پورے واقعے کو محض ایک مزاحیہ چیز سمجھتا ہوں۔ جوناتھن نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اسے وہاں جان بوجھ کر رکھا گیا ہوگا کیونکہ کاغذ بہت پرانا نہیں لگتا اور نسبتا حالیہ لگتا ہے۔