تازہ ترین

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...

ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی...

نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک : نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج اقوام متحدہ...

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

چلبلے بچے کی حرکت نے سب کو پریشان کردیا(ویڈیو دیکھیں)

ریسٹورنٹ میں شرارتیں کرنے والے بچے کی ایک حرکت نے سب کی دوڑیں لگوا دیں، خوش قسمتی سے واقعے میں بچہ محفوظ رہا۔

دنیا بھر میں چھوٹے بچے روزانہ والدین کی لاپرواہی کی وجہ سے کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں، والدین چاہے بچوں پر نظر ہی کیوں نہ رکھ رہے ہوں لیکن بعض اوقات بغیر کسی حادثے کے بھی بچے کو نقصان پہنچ جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ چین کے ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں کم عمر بچے پر فریج آگرا۔

ریسٹورنٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں نے واقعے کو محفوظ کرلیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ غالباً اپنی والدہ یا بہن کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں شرارتیں کرتا ہوا داخل ہوتا ہے پھر خاتون کو چھوڑ کر ریسٹورنٹ میں رکھے فریج میں چھیڑ خانی کرنے لگتا ہے۔

فریج سے چھیڑخانی بچے کو مہنگی پڑی کیوں کہ فریج کے دونوں دروازے زور دے کھولنے پر فریج بچے پر آگرا۔

اس دوران گاہک کا کھانا لانے والی ویٹر نے فریج بچے پر گرتے ہوئے دیکھا تو فریج کو گرنے سے روکنے کی کوشش کی اور بچے کے ساتھ آنے والی خاتون بھی فوراً متوجہ ہوئی مدد کی کوشش کی تاہم دونوں کی کوشش ناکام رہی۔

فریج بچے پر آگرا لیکن دونوں خواتین کی فریج کو روکنے کی کوشش نے بچے کو محفوظ رکھا۔

Comments

- Advertisement -