لندن میں معروف ادکارہ سلمیٰ ہائیک کی نئی جادوئی فلم ٹیل آف ٹیلز کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
میٹیو گرون کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ٹیل آف ٹیلز میں سولہویں صدی کی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم کی کہانی 3 حصوں پر مشتمل ہے جن میں فرانس کی معروف ڈراؤنی اور جادوئی کہانیوں کو فلمایا گیا ہے۔
ہدایت کار میٹیو گرون کا کہنا ہے کہ شائقین فلم ان کی اس نئی فلم کو مدتوں یاد رکھیں گے۔
اس موقع پر معروف اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ انہوں نے اپنے کردار میں حقیقت کا روپ بھرنے کی کی مکمل کوشش کی ہے۔ امید ہے کہ فلم بین ان کو اس نئے کردار میں پسند کریں گے۔
فلم 17 جون کو لندن اور آئرلینڈ کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔