جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: موزمبیق کی جیل سے ڈیڑھ ہزار قیدی فرار، 33 ہلاک ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ماپوتو: ملک میں جاری افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موزمبیق کی جیل سے ڈیڑھ ہزار قیدی فرار ہو گئے، جس میں 33 ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز موزمبیق کی جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 33 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 1500 سے زائد قیدی جیل سے فرار ہو رہے تھے۔

ملک میں تین دن سے بدامنی کا ماحول ہے، حالیہ انتخابات میں ملک میں طویل عرصے سے برسر اقتدار پارٹی فریلیمو نے پھر سے متنازعہ جیت حاصل کر لی ہے، تاہم جیسے ہی اس کی جیت کی تصدیق کی گئی، ملک میں ہنگامے شروع ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

قومی پولیس کے سربراہ برنارڈینو رافیل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دارالحکومت ماپوتو سے تقریباً 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہائی سیکیورٹی جیل سے مجموعی طور پر 1,534 قیدی فرار ہوئے، تاہم جیل کے عملے کے ساتھ جھڑپوں میں 33 ہلاک اور 15 زخمی ہوئے، جب کہ فوج کی مدد سے 150 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تقریباً 30 قیدیوں کا تعلق اُن مسلح گروہوں سے تھا جو شمالی صوبے کابو ڈیلگاڈو میں گزشتہ 7 سالوں سے بدامنی اور حملوں کے پیچھے ہیں، قیدیوں کے فرار کے بعد ملک کے مخلتف علاقوں میں لوٹ مار کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

شامی حکومت کو ابھی سے کرفیو نافذ کرنا پڑ گیا

واضح رہے کہ پرتگالی بولنے والے افریقی ملک موزمبیق کی اعلیٰ ترین عدالت نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی تھی کہ 1975 سے اقتدار میں رہنے والے فریلیمو نے 9 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں