اشتہار

لانگ مارچ کے آغاز سے قبل عمران خان کو بڑا جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی پی 275 میں آزاد حیثیت سے منتخب حلیف رکن اسمبلی خرم سہیل لغاری نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی275 میں آزاد حیثیت سے منتخب حلیف رکن اسمبلی خرم سہیل لغاری نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

خرم سہیل لغاری نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ تحریک انصاف کے 5 ارکان بھی ہیں۔

- Advertisement -

منتخب حلیف رکن اسمبلی نے عمران خان کواپنےمقابلے پر الیکشن لڑنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 5 اراکین اسمبلی پارٹی چھوڑنے کیلئے تیار ہیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا ہم بطورایم پی ایزاستعفی دےسکتےہیں ، ہمیں لانگ مارچ کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

خرم سہیل لغاری نےتیسری بارپارٹی چھوڑنےکافیصلہ کیا ہے ، اس سے قبل خرم لغاری جہانگیر ترین گروپ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

بعد ازاں جہانگیر ترین گروپ کو چھوڑ کر دوبارہ پارٹی کی پالیسی پر آگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں