تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عوام کی خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سےملک اپنی اصل منزل سےدور ہوگیا، قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم پر ظلم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کے اراکین اسمبلی سے ملاقات میں کیا، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین صوبائی اسمبلی میرے ساتھی ہیں، عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی مسائل سمجھ کر حل کرتا ہوں کیونکہ ہم سب نے ٹیم ورک کی صورت صوبےکے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمےداری ہے، عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے، پی ٹی آئی حکومت سابق دور کی غلطیوں اورخرابیوں کو دور کر رہی ہے، سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک اپنی اصل منزل سےدور ہوگیا، ماضی میں قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم پر ظلم کیا گیا۔

اراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسرنظر انداز کیا، ماضی میں عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے اور حکمران اقتدار کےمزے لوٹتے رہے، موجودہ حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کےحل پرتوجہ مرکوز کی ہے، تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پریقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عوام کو ریلیف دینے کے ہرممکن اقدام کریں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ زبانی جمع خرچ کا وقت گزر گیا، اب ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں، دور دراز علاقوں میں تعلیم اور طبی سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں ہاشم جواں بخت، حنیف پتافی، شہاب الدین خان، محمد شفیع، جاوید اختر، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی، فاروق دریشک، احمد علی خان ، احمد شاہ کھگا سمیت ملک ندیم عباس بارا، سرفراز حسین اور محمد آصف نے ملاقات کی، اس موقع پر چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Comments

- Advertisement -