گلگت : انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کواشتہاری مجرم قراردے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا، عدالت نے دس ستمبر کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو پیش ہونیکا حکم دیا ہے۔
عدالت کاکہنا ہے کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں الطاف حسین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
الطاف حسین کی متنازع تقریرکے خلاف ایک شہری نے گلگت کے ائیرپورٹ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا تھا، گلگت کے مختلف اضلاع میں الطاف حسین کے خلاف مجموعی طور پر نومقدمات درج ہیں۔
اس سے قبل انسدادی دہشت گردی ملاکنڈ کے خصوصی عدالت کے جج ایم آمین کنڈی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قراردے کر عدالت نے مقامی پولیس کو حکم دیا کہ وہ الطاف حسین گرفتار کرکے سات یوم کے اندر عدالت کے سامنے پیش کرے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مینگورہ پولیس اسٹیشن میں سولہ جولائی کو نعیم نامی شخص نے ٹیلی گرافی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔