جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم آج آئینی ترامیم کا چارٹر مسلم لیگ ن کے سامنے رکھے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایم کیو ایم آج آئینی ترامیم کا چارٹر مسلم لیگ ن کے سامنے رکھے گی اور مقامی حکومتوں سےمتعلق آئینی ترامیم کوتحفظ فراہم کرنے پر زور دے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور ن لیگی وفد کے درمیان آج ملاقات ہوگی، ذرائع نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم آئینی ترامیم کا چارٹر لیگی وفد کے سامنے رکھے گی، ایم کیوایم مقامی حکومتوں سے متعلق آئینی ترامیم کو تحفظ فراہم کرنے پر زور دے گی۔

ذرائع ایم کیوایم کا کہنا ہےحکومت میں شمولیت بعدکی بات ، پہلے ترامیم پر عمل کرانا ہوگا، کراچی سمیت اندرون سندھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوگی ، ایم کیوایم کراچی کی روایتی 18 نشستوں کے علاوہ دیگر پر ایڈجسٹمنٹ کیلئے بات کرے گی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اور ن لیگی رہنماؤں کی کمیٹی میں ہونےوالی مشاورت پربھی بات ہوگی، دیگر جماعتوں سے اتحاد، اندرون سندھ مشترکہ جلسوں اور انتخابی مہم پر گفتگو ہوگی۔

ایم کیوایم نے وفاق کی سطح پر معاملات طےکیلئےالگ کمیٹی قائم کی ، ایم کیوایم کی جانب سےکمیٹی میں فاروق ستار،مصطفی کمال اورامین الحق شامل ہیں جبکہ ن لیگ کے احسن اقبال، سعد رفیق، ایاز صادق اور بشیر میمن اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں