اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا، سیاسی کردار ختم ہونے پر استعفے فوری منظور کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سے استعفوں کے معاملے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے لندن اور کراچی کے مشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا،  اجلاس کے بعد حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایم کیوایم رہنماء فاروق ستار کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ رات حکومتی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت کا تیسرا دور ہوا لیکن حکومت کا رویہ غیرسنجیدہ تھا، فاروق ستار نے شکوہ کیا ہردروازے پر دستک دی، کہیں سے مثبت جواب نہ ملا۔

انکا کہنا تھا کہ آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، یونٹ اور سیکٹر آفس بند پڑے ہوئے ہیں، ڈیڑھ سوکارکنوں کی بازیابی کیلئے اقدامات نہیں کئے جارہے۔ انکا کہنا تھا کہ ماورائے عدالت کارروائیاں اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ ایم کیوایم کی سیاسی اورفلاحی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی ہے۔

انکا شکوہ تھا کہ کارکنان الطاف حسین کوسنناچاہتے ہیں، ان کے خطاب پر پابندی ہے، انہوں نے ایم کیو ایم مذاکراتی کمیٹی کی فی الفور کراچی واپسی کا بھی اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں