پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کے اسیر رہنما، دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اشتعال انگیز تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سینٹرل جیل میں قید ایم کیو ایم کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی کنور نوید کی طبیعت ناسازی کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کے باہر 22 اگست کو اشتعال انگیز تقریر، میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے مقدمے میں زیر حراست ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کردیا گیا۔

پڑھیں:  اے آر وائی حملہ کیس، ملزم محسن کا 10 روزہ ریمانڈ

سینٹرل جیل انتظامیہ نے ایم کیو ایم رہنماء کی اسپتال منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کنور نوید کل رات سے سینے میں درد کی تکلیف محسوس کررہے تھے تاہم درد مسلسل بڑھنے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے‘‘۔

ترجمان ایم کیو ایم نے بھی کنور نوید کے اسپتال منتقل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

مزید پڑھیں:  اے آر وائی حملہ، متحدہ کی 3 خواتین رہا

یاد رہے 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر اشتعال انگیز تقریر کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان کی جانب سے میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملوں میں ملوث افراد اور رہنماؤں کو گرفتار کیا تھا۔

دوسری جانب کراچی کی اے ٹی سی میں بائیس اگست کو اشتعال انگیز تقریر، اے آروائی سمیت میڈیا ہاؤسز پرحملہ کیس سماعت ہوئی، جہاں عدالت میں کنور نوید اور شاہد پاشا کی درخواست ضمانت پر سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی جبکہ ایم کیو ایم کے ایک اور رہنماء قمر منصور کو جیل میں بی کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت بھی ملتوی کردی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں