منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

فاروق ستار کامران ٹیسوری کےبغیر بہادر آبادآئیں ،رابطہ کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیوایم رابطہ کمیٹی بہادرآباد کا کہنا ہے کہ فاروق ستارکو اب بھی کنوینرشپ کی پیشکش کرتے ہیں، فاروق ستار کامران ٹیسوری کےبغیر بہادر آباد آئیں ، کامران ٹیسوری کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کےفیصلے کے بعد رابطہ کمیٹی بہادر آباد نے ہنگامی اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کرلیا ہے، اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی اور تنظیمی معاملات سمیت الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی بہادرآباد نے کہاہےکہ فاروق ستار کو اب بھی کنوینرشپ کی پیشکش کرتے ہیں، فاروق ستار بہادر آئیں لیکن بغیر کامران ٹیسوری کے،کامران ٹیسوری کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنماکنور نوید جمیل کا کہنا ہے کہ   کامران ٹیسوری سےمتعلق ہمارا مؤقف واضح ہے، فاروق ستار کوویلکم کہنے کیلئے تیار ہیں ، کامران ٹیسوری کو پارٹی میں کارکن کی حیثیت سے دیکھتے ہیں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غورہوگا۔


مزید پڑھیں: فاروق ستارایم کیوایم پاکستان کےکنوینر نہیں رہے‘ الیکشن کمیشن


یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے خالد مقبول صدیقی،کنور نوید جمیل کی درخواست منظورکرلی اور فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹادیا۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن کوکالعدم قراردیا جبکہ جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد کو بھی مسترد کردیا۔

خیال رہے کہ خالدمقبول صدیقی،کنورنوید جمیل نے فاروق ستارکےخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ  متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سربراہی کے معاملے پر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار چیلنج کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں