جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کےسندھ کی 11میں سے10نشستوں پر امیدوار

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ سے سینیٹ کی 11 میں سے 10 نشستوں پر امیدوار میدان میں اتار دیے۔

تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاغذات ‏نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اور 18 فروری کو ہوگی۔

ایم کیو ایم نے سندھ کی 11میں سے10نشستوں پرامیدوار کھڑے کیے ہیں۔ سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ‏‏3 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جس میں رؤف صدیقی، ڈاکٹر شہاب امام اور خضر علی زیدی شامل ہیں۔

سندھ سےجنرل نشست پرایم کیو ایم کے5امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے جس میں فیصل سبزواری ، سہیل ‏منصور، رؤف صدیقی، ڈاکٹر ظفر کمالی اور عبدالقادر خانزادہ نے شامل ہیں۔

خواتین کی خصوصی نشست پر2امیدوار وں نےکاغذات جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 48نشستوں پر سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3 مارچ کوہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو52سینیٹرزریٹائرہوجائیں گے

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں نامزد امیدواروں کو پارٹی سر ٹیفکیٹ جاری کریں، کاغذات نامزدگی کیساتھ سر ٹیفکیٹ منسلک کئےجائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران تعینات کردیئےگئے، وفاقی دارالحکومت ظفراقبال اسلام آباد کےریٹرننگ افسرہوں گے جبکہ پنجاب میں غلام اسرار ، سندھ میں اعجاز انور چوہان آراو ، صوبہ خیبرپختونخواکے لئے شریف اللہ آر او ہو ں گے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سینیٹ الیکشن کیلئے ایک امیدوار کے لیےانتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپے مقرر کی ہے

اہم ترین

مزید خبریں