اشتہار

سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم کے 9 امیدوار دستبردار، کامران ٹیسوری ریس سے باہر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کا خط الیکشن کمیشن کوموصول ہوگیا. ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں‌ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے پندرہ میں سے نو امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کر دیا.

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے نامزدگیوں سے شروع ہونے والے ایم کیو ایم کے اندرونی بحران کی شدت میں‌ تو کمی نہیں‌ آئی، البتہ سینیٹ کے لیے نامزدگیوں کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل ہوتا نظر آرہا ہے.

الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والے خط کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے 9 امیدواروں کی دستبرداری کا اعلان کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں‌ دھڑوں کی طرف سے پندرہ امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے.

- Advertisement -

پانچ امیدوار ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کی جانب سے الیکشن لڑیں گے. الیکشن لڑنے والوں میں‌ فروغ نسیم، نسرین جلیل،عامر چشتی، عبدالقادر خانزادہ اور سنجے پروانی شامل ہیں.

مشرف کا ایم کیو ایم کی صدارت سنبھالنا ممکن نہیں، فروغ نسیم

فروغ نسیم اورعامر چشتی جنرل نشست پرامید وار ہوں گے، نسرین جلیل خواتین، عبدالقادر خانزادہ ٹیکنو کریٹ نشست پر امیدوار کے طور پر میدان میں‌ اتریں گے، سنجے پروانی اقلیتی نشست پر ایم کیو ایم کے حتمی امیدوار ہوں گے.

دوسری طرف احمد چنائے، حسن فیروزہ،علی رضاعابدی، نگہت شکیل، امین الحق دستبردار ہوگئے  کامران ٹیسوری کا نام بھی حتمہ امیدواروں میں شامل نہیں.

ایم کیو ایم پاکستان کی نئی رابطہ کمیٹی اورسی ای سی ارکان منتخب

یاد رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ نے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کیا تھا، جس میں‌ فاروق ستار بھاری اکثریت سے کنوینر منتخب ہوئے. جیت کے بعد انھوں نے بہادر آباد جانے کا اعلان کیا تھا. دوسری طرف رابطہ کمیٹی کی جانب سے فاروق ستار کے الیکشن کو غیرآئینی قرار دیا گیا تھا.

یاد رہے کہ آج سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں