کراچی : ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں اسمبلیوں میں ایم کیوایم کے مستعفی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے ایم کیوایم کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، متحدہ اپنے پارٹی مسائل اور حکومتی رویے سے مایوس ہوکر آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے پر غور کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، روزانہ چھاپے مارے جارہے ہیں، نامزد میئر جیل میں ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو نہ اختیارات دیئے جارہے ہیں نہ ہی کسی قسم کا کام نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹرعامرلیاقت کا کہنا تھا کہ آئندہ 90 دن میں ہمیں حکومت چلتی ہوئی نظرنہیں آرہی ہے، لیکن موجودہ حالات میں ایم کیو ایم کسی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتی ہے۔
MQM cannot be part of any movement; might leave… by arynews
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم متحدہ اپوزیشن کے ساتھ نہیں ہے نہ ہی اپوزیشن کے احتجاج سے ہمارا کوئی تعلق ہے ہمارا احتجاج الگ ہے،ایم کیوایم اگر استعفے دیتی ہے تو اس کا اپوزیشن سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔
دوسری طرف ایم کیوایم نے کراچی میں کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف بھوک کراچی پریس کلب پرتادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے، بھوک ہڑتالی کیمپ میں اراکین رابطہ کمیٹی،اراکین پارلیمنٹ اورکارکنان شریک ہیں ۔