کراچی: پی آر سی قانون میں تبدیلی کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان نے عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کہ جانب سے جاری بیان میں کا کہنا ہے کہ پی آر سی کی مدت 3 سال سے کم کرکے ایک سال کرنے کی تجویز سندھ کے ساتھ دشمنی ہوگی، ساری دنیا جانتی ہے کہ سندھ میں بڑے پیمانے پر جعلی ڈومیسائل اور پی آرسی بنائے گئے۔
ایم کیو ایم نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کیس کے باوجود پی آر سی کی مدت کم کرنے کا مشورہ سوچی سمجھی سازش کی کڑی ہے، اس طرح کی قوائدوضوابط میں تبدیلی سے سندھ میں میرٹ کی دھجیاں بکھر جائیں گی، حکومت بتائے کہ جو قانون پورے پاکستان میں موجود نہیں سندھ میں اسکی کیا ضرورت پڑگئی؟۔
جاری بیان میں کہا گیا کہ ایم کیوایم اس قانون سازی کی شدید مخالفت کرے گی اور تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرے گی، سندھ دشمن قانون سازی کی سوچ رکھنے والے وڈیروں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔