اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کے الیکٹرک ‘قاتل الیکٹرک’ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایم کیو ایم نے کے الیکٹرک کو قاتل الیکٹرک قرار دے دیا اور کہا اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ سےسات سولوگ جان سے گئے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں کے الیکٹرک کی بجلی ترسیل اور تقسیم سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں سید امین الحق نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا ، جس پر ،وفاقی وزیر عطاتارڑ نے کہا کہ کراچی میں جولائی اور اگست میں ضرورت سے زیادہ پانی آیا ، بارش کی وجہ سے تین سو فیڈر بند کرنا پڑے ،اس دوران کرنٹ لگنے کا کوئی ایک واقعہ بھی سامنے نہیں آیا اور کے الیکٹرک کا کہیں فالٹ نظر نہیں آیا۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو روزانہ لوگ بدعائیں دیتے ہیں، کے الیکٹرک نے ریاست کے اندر ریاست بنائی ہوئی ہے، اس کاشماران چندکمپنیز میں ہوتاہےجونفرت کی نگاہ سےدیکھےجاتےہیں اور وفاقی ،صوبائی حکومتوں کی بات نہیں مانتے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی میں بارش کاپہلاقطرہ گرتاہےدرجنوں فیڈرزٹرپ کرجاتےہیں، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کرتے ہیں گھنٹوں بجلی بند کردیتے ہیں، ہرماہ فالٹ کےنام پرپورا پورا دن بجلی بند کر دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک لوڈ شیڈنگ کے باوجود اربوں روپے کما رہا ہے ، کراچی میں کرنٹ لگنے سے 24موات ہوئیں اس کا ذمہ کون ہے، یہ مافیا کے طرز پر کام کررہی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما محمد معین نے کہا کہ ہیٹ ویو کےدوران اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ سےسات سولوگ جان سے گئے لیکن کوئی پوچھنےوالا نہیں۔

جس پر وزیراطلاعات عطاتارڑ بولے معاملہ کسی کمیٹی کوبھیج دیں، کے الیکٹرک والوں کو بلا کر سوالات سامنے رکھ دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں