کراچی: سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں متحدہ کے وفد کی جماعت اہلسنت کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق کی مقامی اسپتال جاکر عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی سربراہی میں متحدہ کے وفد میں اسپتال میں داخل جماعتِ اہلسنت کراچی کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق سے مقامی اسپتال جاکر ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں وفد میں اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، اقبال مقدم، عادل خان، عارف خان ایڈوکیٹ اور انچارج علماء کمیٹی جاوید احمد شامل تھے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ایم کیو ایم کے وفد نے شاہ تراب الحق کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی جبکہ شاہ تراب الحق نے وفد کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کے لیے رابطہ کرنے پر اُن کے اقدامات کو سراہا۔
محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے ایم کیو ایم کے وفد نے گزشتہ روز معروف شیعہ اسکالر علامہ طالب جوہری سے بھی ملاقات کر کے اپنے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔