اشتہار

ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی ‘شکایت’ لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلز پارٹی بہانے چھوڑ کر اب معاہدے پرعمل درآمد کرے، ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی، وفد میں خالد مقبول صدیقی ،وسیم اختر ،امین الحق ، خواجہ اظہار ،عبدالوسیم تھے، ملاقات میں سیاسی صورتحال ، بلدیاتی انتخابات ، پیپلز پارٹی معاہدے اور امن و امان پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے حیدرآباد یونیورسٹی کے لیےملنے والی زمین کے کاغذات بھی ایم کیو ایم قیادت کو دکھائے، جس پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کا دیرینہ مطالبہ اب پورا ہونے جارہا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے خواتین کے لئے الگ یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کیا اور کامران ٹیسوری اس میں اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹرشپ چھوڑنے کے بعد سیاسی رہنما نے پیپلزپارٹی بھی چھوڑ دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایم کیو ایم وفد نے موقف اپنایا کہ حلقہ بندیاں اور بلدیاتی ایکٹ پر عمل ناگزیر ہوچکا،پیپلز پارٹی بہانے چھوڑ کر اب معاہدے پرعمل درآمد کرے،گورنر سندھ وزیراعلیٰ سندھ سے بات کریں اورمعاملےکوجلد از جلد حل کرائیں، جس پر گورنرسندھ نے پیپلز پارٹی قیادت سےبات کرکے جلد جواب دینے کی یقین دہانی کرائی۔

ایم کیو ایم سے ملاقات میں گورنر سندھ نے صوبے کے عوام کے لیے لیپ ٹاپ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر امین الحق اور انکی وزارت لیپ ٹاپ مہم کے حوالے سے تعاون فراہم کریگی۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کےسب سےبڑے سرچ انجن کی سرمایہ کاری قابل تحسین ہے جبکہ معاملے میں وفاقی وزیر کی بھرپور دلچسپی قابل فخر ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں