تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیراعظم نے اہل کراچی کو بڑی خوش خبری سنادی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے، آئندہ بجٹ میں کراچی،حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات پر خصوصی طور پر غورکیا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ایم کیو ایم کے وفد میں خالدمقبول، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، کنور نوید جمیل، سینیٹر فیصل سبزواری، عامرخان، سابق میئر کراچی وسیم اختر اورجاویدحنیف شامل تھے جبکہ ملاقات میں گورنرسندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

اس ملاقات میں صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل و ترقیاتی ضروریات، آئندہ بجٹ سے متعلق منصوبوں اور اتحادی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم وفد نے وزیراعظم کوکراچی،حیدرآبادکی ترقیاتی ضروریات اور مسائل سےآگاہ کیا جبکہ بجٹ سے متعلق تجاویز پیش کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ایم کیو ایم وفد نے کرا چی پیکج پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور پیکج پر مؤثر عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اتحادی جماعت کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’سندھ کےعوام کی ترقیاتی ضروریات ،مسائل کا مکمل ادارک ہے، وفاقی حکومت عوام  کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہی ہے‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’آئندہ بجٹ میں کراچی،حیدرآباد کی ترقیاتی ضروریات پر غورکیاجائے گا‘۔ وزیراعظم نے کہا کہ ’ کراچی ملک کا معاشی حب ہے، کراچی کی ترقی ہی دراصل ملک کی ترقی ہے، کراچی کی ترقی عوامی مسائل کے مؤثرحل کاتقاضا کرتی ہے‘۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’ہمارا اتحاد سندھ اور خصوصاًکراچی کے عوامی مسائل کے حل میں کلیدی کردارادا کرےگا‘۔

Comments

- Advertisement -