کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سے مذاکرات کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کا وفد اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہار الحسن کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ گ یا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کے علاوہ رکن صوبائی اسمبلی سید سردار احمد،رکن رابطہ کمیٹی محمد حسین اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصورسمیت دیگررہنما شامل ہیں۔
جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت کے لیے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو،مشیر قانون وہاب مرتضیٰ،مشیر محنت و افرادی قوت سعید غنی اور راشد ربانی سمیت دیگر رہنما موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفد ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی،زیر حراست کارکنان کی رہائی، دفاترپر چھاپے، رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات اور سیاسی وسسماجی رگرمیوں میں غیر اعلانیہ پابندی کے حوالے سے اپنی شکایات اورتجاویزات وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گا۔
اسی سے متعلق : کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال
واضح رہے انہی تمام شکایات اور مطالبات کی منظوری کے لیے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی اور ڈپٹی کنوینیرعامر خان سمیت 18 رہنما کراچی پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید وفاق کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیپم کا دورہ کر کے ایم کیو ایم کی شکایات کا ازالہ کریں گے اور وفاق کی جانب سے مطالبوں کی منظوری کی یقین دہانی کرائیں گے۔