جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم نے اے پی سی کا کوئی ایجنڈا پیش نہیں کیا، نثار کھوڑو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا کوئی ایجنڈا اور دعوت نامہ پیش نہیں کیا، فاروق ستار کا الزام بے بنیاد ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ ’’متحدہ کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار نے ٹیلی فون پر آج کی کانفرنس کے حوالے سے بات کی اور اُن کا وفد ہم سے ملنے آیا‘‘۔ سنیئر وزیر نے کہا کہ متحدہ کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے جنہوں نے آل پارٹیز کانفرنس کی زبانی دعوت دی اُن سے جب اس کانفرنس کا مقصد پوچھا تو بولے کہ ’’ملک میں جمہوریت کے خلاف سازش ہورہی ہے‘‘۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ’’ایم کیو ایم کے سربراہ کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کی بات کرنا بے بنیاد ہے کیونکہ متحدہ کو خود اپنی کانفرنس کا مقصد معلوم نہیں تھا، ملاقات کی تمام تفصیلات سے قیادت کو آگاہ کیا کیونکہ شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہماری قیادت کو کرنا تھا‘‘۔

سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں سمجھتا ہوں اب ملکی حالات بہتر ہیں اور جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، ایم کیو ایم کے وفد کی بات قیادت تک پہنچائی اور اُن ہی کی ہدایت پر شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا‘‘۔

پڑھیں: ایم کیو ایم کی کثیر الجماعتی کانفرنس ملتوی

یاد رہے آج 22 اگست کو ایک سال مکمل ہونے پر متحدہ پاکستان نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی تھی تاہم سیاسی جماعتوں کی عدم شرکت کے باعث ایم کیو ایم نے کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں