جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ایم کیوایم کی سابق تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کو اشتہاری قراردیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : انسداددہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کی سابق تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود حاضر پیش نہ ہونے پر حماد صدیقی اور دیگر پانچ شریک ملزمان کو اشتہاری قرار دیدیا ہے، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے حماد صدیقی نے پر سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کا الزام ہے۔

دوسری جانب عدالت نے دیگرملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، جن میں عارف، عدنان، نعیم، اخلاص اور شہزاد شامل ہیں، جو اب تک گرفتار نہیں کئے جاسکے، عدالت نے کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 2012 میں محبت سندھ ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا تاہم ریلی پر فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ مشتعل افراد نے کروڑوں روپے مالیت کی املاک نذر آتش کردی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں