ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

متحدہ بانی، فاروق ستار، عامر خان اشتہاری قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملک کے خلاف بغاوت، جلاؤ گھیراؤ اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے کیس میں نامزد بانی متحدہ، ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان سمیت کئی رہنماؤں کے اشتہاری قرار دیتے ہوئے اخبارات میں اشہارات شائع کروادئیے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت کے دوران مفرور ملزمان کے پیش نہ ہونے پر جج نے پولیس رپورٹ کے مطابق تمام افراد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے اشتہار اخبارات میں شائع کروادئیے۔

پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی جانے والے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بغاوت، جلاؤ گھیراؤ اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ کیس کے تمام ملزمان گرفتار سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے ہیں۔

پولیس کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے عدالت نے متحدہ بانی ، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار، عامر خان سمیت کئی رہنماؤں عبدالقادر خانزادہ، جاوید کاظمی، عارف خان ایڈوکیٹ، ذاکر قریشی، اکرم راجپوت، اسلم خان آفریدی، اشرف نور اور اکبر کو اشہاری قرار دے دیا۔

عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرتے ہوئے تمام رہنماؤں اور ملزمان کے خلاف اخبارات میں اشہار شائع کروائیے جن میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان 21 نومبر کو عدالت میں حاضر ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں