اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم نے اگلے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان نے اگلے بلدیاتی انتخابات میں شہر کراچی میں نوجوان قیادت کو آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی تیاری شروع کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اگلے بلدیاتی انتخابات جو طے شدہ شیڈول کے مطابق 2027 میں ہونے ہیں کے لیے پیشگی تیاری شروع کر دی ہے اور شہر قائد کے نوجوانوں کو آگے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایم کیو ایم نے کراچی کے قابل نوجوانوں کے انٹرویوز شروع کر دیے ہیں جب کہ اسی تناظر میں رواں ماہ 28 جولای کو یوتھ کنونشن کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

اس یوتھ کنونشن میں ایم کیو ایم قیادت نوجوانوں کے لیے پارٹی وژن سامنے رکھے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے تنظیمی دفاتر میں بلدیاتی امیدواران کے فارم جمع کرانے کی سہولت موجود ہے اور پارٹی اعلامیے کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں صرف کراچی ہی نہیں بلکہ حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر سمیت دیگر اضلاع کے نوجوان بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے اب تک اب تک کراچی سے لاکھوں نوجوانوں کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں