اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

احتجاج کا دائرہ پنجاب تک بڑھایا جا رہا ہے، عامر خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موؤمنٹ کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے قائد ایم کیو ایم پر میڈیا پابندی کے خلاف احتجاج کا دائرہ پنجاب تک بڑھایا جا رہا ہے، پچیس فروری کوپارلیمنٹ کےباہرایم کیوایم ارکان احتجاج کریں گے۔

ایم کیو ایم نے اپنے قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کیخلاف کل پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، ملتان اور رحیم یار خان میں علامتی بھوک ہڑ تالی کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم نے اپنے قائد کے بیانات پر پابندی کے خلاف چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کی، جس میں کارکنوں ،رہنماؤں سمیت شہریوں نے شرکت کی۔

کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیوایم کی اپنے قائد کے بیانات پر پابندی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، ایم کیوایم نے اپنی علامتی بھوک ہڑتال کادائرہ بھی بڑھانے کا اعلان کردیا۔

ایم کیوایم تئیس سے پچیس فروری تک پنجاب اور کشمیر میں علامتی بھوک ہڑتال کرے گی،ایم کیوایم کی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں کارکنوں ،رہنماوں سمیت شہریوں نے شرکت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں