پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مزید تیرہ دفاتر گرادیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مشکلات میں گھری ایم کیوایم کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا ہے، شہر قائد میں ایم کیو ایم کے سیکٹرز اور یونٹ آفسز گرائے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے دیگر علاقوں کے بعد ضلع وسطی میں بھی ایم کیو ایم کے غیر قانونی قبضے اور سرکاری زمین پر بنائے گئے دفاتر کے خلاف بڑی کارروائی شروع کردی گئی۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر ہیوی مشنری کی مدد سے گرائے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ایف بی ایریا میں یونٹ آفس اور یوسی اٹھائیس کے تین دفاتر، جوہر آباد اور اطراف کے علاقوں میں ایم کیو ایم کے سات یونٹ ملبے کا ڈھیربن گئے۔

سعید آباد کے علاقے میں ایم کیوایم کا ایک یونٹ آفس گرادیا گیا، جب ہیوی مشینری ایم کیوایم کے دفاتر گرانے پہنچی تو لوگوں کا ہجوم لگ گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا دئیے۔

مزید پڑھیں: ایم کیوایم کے سیکٹر اور یونٹ آفس مسمار کرنے کا سلسلہ جاری

ڈسٹرکٹ سینٹرل کی انتظامیہ نے بھی ایم کیو ایم کے غیرقانونی دفاتر سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کرلی ہیں۔ دستاویز کے مطابق ضلع بھر میں متحدہ قومی موومنٹ نے کے ایم سی اور کے ڈی اے کی اراضی پر انتیس دفاتر قائم کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایم کیوایم کے دو سیکٹر اور ستائیس یونٹس آفس زمین بوس کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں