ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی کے بغیر ملک کی حکومت مکمل نہیں ہوگی، خالد مقبول صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کے بغیر ملک کی حکومت مکمل نہیں ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی قوم کو صبر کے راستے لے کر شکر کی منزل پر پہنچ گئے ہیں، یہ جیت ایک نئے تازہ امتحان اور جہدوجہد کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود کراچی، حیدرآباد کا مینڈیٹ عوام کے حوالے کردیا، باقی سندھ کا مینڈیٹ بھی چھین کر عوام کے حوالے کریں گے۔

- Advertisement -

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم کراچی اور حیدرآباد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس کامیابی کو عوام اور ملک کی کامیابی بنائیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ اس جیت کو جمہوریت کے لیے نیا شگن بنائیں گے، ایوان کراچی اور حیدرآباد کے متوسط طبقے سے بھرا نظر آئے گا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شاہی شید، بلوچ، پختون، پشتون عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شاہد سید نے اپنے گھر کے 8 ووٹ پتنگ کو دیے، یہ سب نسلوں کی دوستی کا نمونہ ہے یہ ہار جیت کا معاملہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اعتماد کرکے ہمارے کاندھوں پر بوجھ ڈالا ہے، محنت، جدوجہد سے اپنے حلقوں کے لوگوں کی مدد، تعاون کرنا ہے، جیت تو آج گئے لیکن ہمیں کامیاب بھی ہونا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ میئر کراچی میں اخلاقی جرأت ہونی چاہیے کہ وہ خود استعفیٰ دیں، میئر کراچی نے پانچ فیصد کے ووٹ پر قبضہ کرکے اپنی کالونی بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد آج، کل اور ہمیشہ ایم کیو ایم کے ساتھ تھا اور رہے گا، میئر کو سوچنا چاہیے کہ وہ پانچ فیصد ووٹ پر کیسے کراچی کو چلا سکتا ہے، اب عوام فیصلہ کریں گے کہ کراچی کس کو چلانا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں