پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

‘ہم سے نشستیں کس نےچھینی؟ جمہوریت آزاد ہو گی تو بتائیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالدمقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم سے نشستیں کس نےچھینی جمہوریت آزاد ہو گی تو بتا دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم کئی بارکہہ چکی ہے الیکشن کیلئےتیارہے آج الیکشن کی بات صحافیوں سےملاقات میں ایک سوال کےجواب میں کہی۔

خالدمقبول نے کہا کہ ضمنی الیکشن سےہمیں فائدہ ہےچھینی گئی نشستیں واپس ملیں گی نشستیں کس نے چھینی جمہوریت آزاد ہو گی تو بتا دیں گے عام پاکستانی نہیں خاندان بیٹھے ہوئے ہیں جمہوریت کہاں سے آزاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت اور ڈالر کی وجہ سے صورتحال ہے ہم نےکہاسخت فیصلےنہ لیےتوسیاست بچ جائے گی لیکن ریاست کا کیا کریں گے مشورہ دیاپیٹرول کی قیمت ایسےبڑھائیں کہ غریب آدمی پردباؤنہ پڑے۔

ایم کیوایم کنوینئر نے کہا کہ مشکل فیصلےلیں لیکن سوچ سمجھ کرکریں نئےمینڈیٹ کافیصلہ حکومت میں شامل جماعتیں مل کر کریں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں