اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں رینجرزکی کارروائی‘ ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر فاروق کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم2007 میں آگرہ تاج سیکٹرکی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ بنا، ملزم ایم کیوایم اور لیاری گینگ وارمیں تصادم میں ملوث رہا۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے2013 میں گینگ وارکارندے یوسف گھانچی کو قتل کیا، ملزم 2013 میں قتل کی 8 دیگروارداتوں میں بھی ملوث رہا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم لیاری میں اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث رہا، 2013 میں آپریشن شروع ہونے پرملزم فاروق روپوش ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم ایم کیو ایم مرکز نائن زیرو اورجمعہ گوٹھ میں بھی روپوش رہا، ملزم کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

کراچی میں رینجرز کی کارروائی: ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار


یاد رہے کہ رواں سال 12 جولائی کو رینجرز نے کراچی کے علاقے سعید آباد میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے عسکری وِنگ کے ٹارگٹ کلر ریحان کو گرفتار کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں