منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم نے کنوینر ندیم نصرت کو غیر فعال کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے بانی متحدہ کے بعد اب پارٹی کنوینر ندیم نصرت کو بھی غیر فعال قرار دے دیا، جلد پارٹی انتخابات کے بعد نئے کنوینئر کے انتخاب کا بھی امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر رافع حسین کے مطابق ایم کیو ایم نے لندن میں موجود اپنے کنوینئر ندیم نصرت کو بھی غیر فعال کردیا،پارٹی آئین کے مطابق کنوینئرملک سے باہر ہے تو اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے آئین کے تحت بعد میں پارٹی انتخابات بھی ہوں گے جس کے تحت نئے کنوینر کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار قبل ازیں پریس کانفرنس کے ذریعے قائد متحدہ الطاف حسین اور لندن رابطہ کمیٹی سے سے اظہار لاتعلقی کرچکے ہیں، تاہم پریس کانفرنس میں انہوں نے پارٹی کنوینر ندیم نصرف سے تعلق برقرار رکھے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ندیم نصرت کی حیثیت بھی ختم کرکے انہیں غیر فعال قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار کا الطاف حسین اور لندن قیادت سے لاتعلقی کا اعلان

ایم کیو ایم کا قائد متحدہ کی امریکا میں کی گئی تقریر سے بھی اظہار لاتعلقی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں