تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کو کرونا کی تشخیص

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ  (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم رہنما کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بتایا کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے تمام لوگوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی خصوصی درخواست کی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میرے والدین،زوجہ اور 2 بیٹیاں کرونا میں مبتلا ہوئے جس کے بعد میں نے بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج مجھے اپنے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں کرونا مثبت آیا جبکہ منجھلی صاحبزادی اور اہلیہ مدیحہ نقوی کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے1666 نئے کیسز رپورٹ

فیصل سبزواری نے عوام سے اپیل کی کہ ’خدا را احتیاط کریں اور خود کو محفوظ رکھیں‘۔

قبل ازیں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےکہا ہے کہ کرونا کی صورت حال گھمبیر ہوگئی، اب اگر ٹیسٹ کرائے گئے تو ہرگھر سے کیسز سامنے آئیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دسمبر سے آنے والے تمام مسافروں کی ٹریکننگ کی،جتنے مریض آ رہے ہیں ان سب کی ٹریکنگ کر رہے ہیں۔ وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ 13 مئی کے بعد لوگوں نے ایس اوپیز کو نظرانداز کیا، آپس میں ملتے رہے، اسی وجہ سے صورت حال خطرناک اور گھمبیر ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ہمیں بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی قلت کا سامنا ہوگا،صورتحال اتنی خراب ہوسکتی ہے کہ مریضوں کو بیڈز تک  نہیں ملیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کےساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 82 افراد کرونا کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,688 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں وبا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 1770ہوگئی، پاکستان میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی، جبکہ ملک میں وبا کے 53 ہزار 366 مریض زیر علاج ہیں۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں