جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کے رہنما گلفراز خٹک گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما گلفراز خان خٹک ایڈووکیٹ کو حراست میں لے لیا ہے، رابطہ کمیٹی کے رکن کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرزنے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اوررابطہ کمیٹی کے اہم رکن گلفرازخٹک کوانسداد دہشت گردی کی عدالت سے باہر نکلتے ہوئے حراست میں لے لیا ہے۔

رکن رابطہ کمیٹی کو حراست میں لیے جانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن سے اہم مقدمات کے بارے میں تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اے آر وائی کے رپورٹر کی جانب سے رینجرز سے رابطہ کرنے پر رینجرز حکام نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنما گلفراز خٹک کو رینجرز نے حراست میں نہیں لیا ہے بعد ازاں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ گلفرازخٹک کو ٖیفینس تھانے کے تفتیشی سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یاد رہے دو روز قبل عزیزآباد میں واقع ایم کیو ایم کے مرکزی آفس کے قریب ایک بند گھر کی زیر زمین ٹینک سے بھاری مقدار میں جنگی اسلحہ برآمد ہوا تھا جس کے بعد 2015 میں ایم کیو ایم کے مرکز90 کے منتظمین سے تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خٹک میڈیا ہاؤس پر حملے،پاکستان مخالف تقریر کرنے میں سہولت کار بننے،اشتعال انگیزی پھیلانے اور بغاوت سمیت کئی اہم مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

گلفراز خٹک ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو قانونی سہولیات فراہم کرنے والے شعبے لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن کی حثیت سے اپنے سیاسی کیریر کا آغاز کیا اور بعد ازاں ایم کیو ایم کی اعلی ترین کمیٹی رابطہ کمیٹی کے رکن بنے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں