کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کر لیا گیا، جس میں انہیں بھارتی ایجنسی را کا ایجنٹ قرار دیا گیا ہے.
لندن میں مقیم ایم کیوایم رہنمامحمد انور کیخلاف کراچی کے گلبہار تھانے میں درخواست دی گئی تھی، درخواست ایک شہری کی جانب سے جمع کروائی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اہلیان کراچی اور اسے را کی دہشت گردی سے خطرات لاحق ہیں ۔
ایم کیوایم کے رہنما محمد انور، را کے ایجنٹ ہیں لہذا محمد انور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے.