تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کسی بھی جماعت کا ہو مگر ’’میئر کراچی‘‘ با اختیار چاہتے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہماری جنگ با اختیار اور مضبوط میئر کراچی لانے کیلیے ہے پھر چاہے کسی بھی جماعت سے آئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور کراچی کے سابق میئر وسیم اختر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاثردینا کہ ایم کیوایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے غلط ہے۔ ہم الیکشن سے نہیں بھاگ رہے کل کرالیں ہم تیار ہیں لیکن ایسے الیکشن کا کیا فائدہ جس میں میئر کے پاس اختیارات نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ مضبوط میئر لانے کے لیے ہے۔ ہم کہتے ہیں کسی بھی جماعت کا میئر آئے مگر با اختیار ہو۔ چاہتے ہیں کہ ایسا میئر پھر نہ آئے جو بے اختیار ہو اور وہ کراچی کے مسائل حل نہ کر سکے۔

وسیم اختر نے کہا الیکشن تو 2020 میں ہوجانا چاہیے تھے، آج 2022 ہوگیا ہے، ان جماعتوں کو اتنی بے چینی کیوں ہے؟ ہم چاہتے ہیں کہ نئے بلدیاتی الیکشن سے قبل ووٹر لسٹوں کی خامیوں کو درست کیا جائے، محکمے کونسل کے ماتحت کیے جائیں اور

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا ووٹ بینک ہے۔ پی ٹی آئی کو ووٹ کس نے ڈلوائے تھے یہ بھی ہمیں معلوم ہے۔ اگر یہ دونوں جماعتیں مخلص ہوتیں تو ہمارے ساتھ کھڑی ہوتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ اختیارات منتقل کیے جائیں اور عدالت عظمیٰ کا فیصلہ پورے پاکستان پر لاگو ہوگا۔

Comments

- Advertisement -