کراچی: ایم کیو ایم لندن کی قیادت نے طویل خاموشی کو توڑے ہوئے مائنس الطاف فارمولے کو مسترد کردیا، واسع جلیل نے کہا ہے کہ الطاف حسین ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم الطاف حسین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بانی ایم کیو ایم کی ملک مخالف تقریر پر پاکستان کے اراکین نے قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کروانے، پارٹی آئین میں ترمیم اور پارٹی جھنڈے سے بانی تحریک کا نام ہٹانے کے معاملے پر اجلاس طلب کیا تھا۔
پڑھیں: ایم کیوایم پاکستان نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد تیار کرلی
جس دوران پاکستان میں اجلاس جاری تھی اسی وقت لندن میں مقیم ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ممبر واسع جلیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مائنس ون فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’قائد ایم کیو ایم کے خلاف قومی اسمبلی میں قرار داد لانے کی مخالفت کرتے ہیں اور مائنس ون فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ایم کیو ایم الطاف حسین اور الطاف حسین ہی ایم کیو ایم ہیں‘‘۔
We will not accept Minus one formula on #AltafHussain
Altaf Hussain is #MQM & MQM is Altaf Hussain. We will not accept any resolution in NA— Wasay Jalil (@WasayJalil) September 1, 2016
لندن میں ہی مقیم ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے ممبر مصطفیٰ عزیزآبادی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مائنس ون فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کچھ بھی نہیں ہے، ہم بانی تحریک کے خلاف کچھ بھی قبول نہیں کریں گے‘‘۔
We will never accept the changes in basics of our beloved #MQM. No MQM without Altaf Hussain#MyLeaderAltafHussain pic.twitter.com/dq9pLNMohw — Mustafa Azizabadi (@azizabadi) September 1, 2016
ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے ایک اور ممبر قاسم علی رضا نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ ’’ہم قائد تحریک کے ساتھ تھے اور انہی کے ساتھ رہیں گے، الطاف حسین کے علاوہ کچھ بھی قبول نہیں ہے۔
We were, we are and we will with QeT Altaf Hussain. No matter who like it or not.
— Qasim Ali (@QasimalirazaAli) September 1, 2016
#MyLeaderAltafHussain is the #FatherOfMohajirNation.
— Qasim Ali (@QasimalirazaAli) September 1, 2016
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایم کیو ایم کی نظریاتی اساس میں ہزاروں کارکنان کی قربانیاں شامل ہیں اس کی تبدیلی میں صرف چند افراد کا حق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ’’ رابطہ کمیٹی پاکستان مائنس ون فارمولے پر عمل پیرا ہے۔ قائد تحریک الطاف حسین کے بغیرایم کیوایم کی کوئ حیثیت نہیں ہے۔‘‘
ایم کیوایم کی نظریاتی اساس میں ہزاروں ساتھیوں کا لہو شامل ہے۔ اسکی بنیادی اساس میں تبدیلی کا حق چند افراد کو ہرگز نہیں دیا جا سکتا۔ — Qasim Ali (@QasimalirazaAli) September 1, 2016
رابطہ کمیٹی پاکستان مائنس ون فارمولے پر عمل پیرا ہے۔ قائد تحریک الطاف حسین کے بغیرایم کیوایم کی کوئ حیثیت نہیں ہے
— Qasim Ali (@QasimalirazaAli) September 1, 2016