جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

رینجرز اور رکن قومی اسمبلی پر حملے میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا کارکن گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینجرز نے کھوکھرا پار کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن کے کارکن کو گرفتار کر لیا ہے ملزم اپنے ہی رکن قومی اسمبلی پر قاتلانہ حملے اور مخالف جماعتوں کے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد ہوئی ہے جس کی بنیاد پر ملزمان سے مختلف مقدمات کے سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت کی عسکری ونگ کے کارندے، ڈکیت اور منشیات فروش شامل ہیں جب کہ کھوکھرا پار سے گرفتار کیئے گئے ایم کیوایم لندن کے کارکن نے اپنے ہی رکن قومی اسمبلی ملزم ساجد احمد پر حملے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ترجمان رینجرز کا کہان ہے کہ ملزم ایم کیوایم حقیقی کے کارکن کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے اور 2014 میں رینجرز پرحملہ مقدمے میں بھی مطلوب تھا جس کی گرفتاری بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دیگر گرفتاریاں لیاقت آباد سپرمارکیٹ، سعید آباد، نیو کراچی اورسرجانی سے عمل میں لائی گئی ہیں جن میں اسٹریٹ کرایم میں ملوث دو ملزمان اور 6 منشیات فروش بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں