اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آج ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے، فاروق ستار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج کراچی اور حیدر آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے، واضح ہوجائے گا کہ سیاسی سربراہ کون ہے اور آئینی سربراہ کون۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، کل دوپہر 1 سے شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی، یہ الیکشن ایم کیو ایم کی تاریخ کا ریفرنڈم ہوگا۔

ہم سب مانتے ہیں کہ فاروق ستارپارٹی کے سربراہ ہیں: خواجہ اظہار الحسن

انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کسی کی جاگیر نہیں، ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ سربراہ آئین پر نہیں چل رہا دوسری طرف واپس بھی بلا رہے ہیں، کل کارکنان بتائیں گے کہ وہی جنرل اسمبلی میں فیصلے دیتے ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں کارکنان مرضی کے رابطے کمیٹی ارکان منتخب کریں گے، انہی کی آراء پر پارٹی آئین کو تبدیل کیا جاسکتا ہے، اندرون سندھ کے کارکنان حیدر آباد جاکر پولنگ میں شریک ہوں۔

فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں: رابطہ کمیٹی کا ردعمل

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پارٹی آئین پڑھنا شروع کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ کارکنان اور شہدا کی قربانیوں کو اہمیت دیں، سیاسی سربراہ کی 35 سال کی قربانی اور خدمت ہوتی ہے، جو سیاسیی معاملات میں سربراہی کرے اسے آئینی سربراہ بھی ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان اور عوام غیر آئینی اجلاس کے فیصلوں کو قبول نہیں کرتے، الیکشن میں واضح ہوجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں