جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

رکن قومی اسمبلی مجاہد بلوچ کی آصف زرداری سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے معطل رہنما اور رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے اور مبینہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق تبادلہ خیال کیا.

اس بات کا انکشاف ترجمان پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کیا گیا جس کے مطابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین آصف زرداری سے آج ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے دواراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی.

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں سلمان مجاہد بلوچ اور خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی ڈاکٹر فوزیہ حمید میں شامل ہیں، دورانِ ملاقات ملکی صورت حال کے ساتھ کراچی میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

- Advertisement -

خیال رہے ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے والد مجاہد بلوچ نے چند ماہ قبل اپنی سابقہ جماعت پیپلزپارٹی میں شمولیت حاصل کرلی تھی جب کہ سلمان مجاہد کو پالیسی کے خلاف بیان دینے اور تنظیمی راز افشاء کرنے پر تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ایم کیو ایم پاکستان پہلے ہی معطل کرچکی ہے.

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی ڈاکٹر فوزیہ حمید نے بھی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ہے، فوزیہ حمید کئی دنوں سے سیاست میں متحرک نہیں تھیں.

یاد رہے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی خوش بخت شجاعت اور علی راشد نے بھی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی تھی.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں