ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم کے ایم این ایز کی گاڑی پر شرپسندوں کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی صابر قائمخانی اور صلاح الدین کی گاڑی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور اراکین قومی اسمبلی صابر قائمخانی اور صلاح الدین کی گاڑی پر شرپسندوں نے حملہ کیا۔ ایم کیو ایم کے مطابق یہ حملہ گزشتہ شب کیا گیا ہے جس میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مذکورہ واقعے کے بعد انہوں نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے رابطہ کرکے انہیں ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی پر حملے سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

خالد مقبول نے وفاقی وزیر داخلہ سے ایم این ایز پر حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے اور متاثرہ اراکین کی حفاظت کا فی الفور بندوبست کرنے کے مطالبات کیے۔

واقعے کے حوالے سے ایم این اے صابر حسین قائمخانی نے کہا کہ حملہ ہوٹل سے ایئرپورٹ جاتے ہوئے ڈنڈا بردار لوگوں نے کیا۔ شرپسندوں نے گاڑی کو روکا اور ڈنڈے برسائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں میں اور صلاح الدین محفوظ رہے تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں