ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم حکومت مذاکرات: شکایات کےجائزہ کیلئے کمیٹی کےقیام کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت اورایم کیو ایم کے درمیان استعفوں کے معاملے پرہونے والا اجلاس کامیاب ہو گیا، حکومت شکایات کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنائے گی، ایم کیو ایم نے استعفے واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اورایم کیو ایم کے درمیان چھ گھنٹے کااجلاس رنگ لے آیا، وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو ملکی مفاد میں پارلیمنٹ واپس آکر کردار دا کرنے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت ایم کیو ایم کی شکایا ت کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنائے گی، جس کے جواب میں ایم کیو ایم استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو وجوہات سے آگاہ کر دیا ہے۔ انصاف اسی وقت ہو گا جب ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قاتل بھی پکڑے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، کمیٹی قائم ہو جائے گی اور جائزشکایات دور کی جائیں گی۔

ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے سے ملکی حالات کو بہتر بنانے میں زبردست مدد ملے گی ،لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کمیٹی کب بنے گی اور اس کے ارکان کون ہوں گے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں