کراچی : ایم کیو ایم حکومت سے مذاکرات پر آمادہ ہوگئی، ایم کیو ایم کا وفد حکومت سے مذاکرات کیلئے آج اسلام آباد روانہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار کریں گے۔ وفد میں کنور نوید جمیل، وسیم اختر اور دیگر شامل ہوں گے۔حکومتی وفد میں اسحاق ڈار اور پرویز رشید شامل ہوں گے، مولانا فضل الرحمان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کریں گے۔
مذاکرات کی کوششوں پر ایم کیو ایم نے فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کا بھی امکان ہےجس کے لئے مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے وقت بھی لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے تحفظات دور ہونے پر اسمبلیوں میں واپسی کا سگنل بھی دیدیا ہے۔